مفتاح اسماعیل عمران حکومت کے کامیاب پاکستان پروگرام کے معترف
سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن جہاں کارکردگی نظر آئے وہاں سرائے جانا بڑی بات ہے، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف کے کامیاب پاکستان پروگرام کو سراہا، وزیرخزانہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کامیاب پاکستان پروگرام اچھا پلیٹ فارم ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں چیئر مین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت اعلی حکام نے شرکت کی اور شرکا کو بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ غربت کا خاتمہ اس پروگرام کا اولین مقصد ہے، صحت مند پاکستان، ہنر مند اور کم لاگت گھر ہیں، کامیاب کسان، کامیاب کاروبار اس پروگرام کے کلیدی ستون ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وسائل کی تقسیم کیلئے 28 لاکھ 50 ہزار فی خاندان رکھے گئے ہیں، پروگرام کے تحت ماہانہ 1.7 ارب سے 2 ارب تقسیم کیے جاتے ہیں۔
وزارت خزانہ نے کمرشل بینکوں سے بولیاں طلب کیں کہ وہ قرض دیں، اخوت اور این آر سی پی نے اب تک 71 ہزار 500 افراد میں 11.2 ارب تقسیم کئے،اجلاس میں پروگرام کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے دوبارہ پروگرام کا جائزہ لینے پر زور دیا گیا۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پروگرام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام اچھا پلیٹ فارم ہے،موجودہ حکومت بھی ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
مفتاح اسماعیل کی جانب سے کامیاب پاکستان پروگرام کو سراہنے پر شوکت ترین نے خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے ٹویٹ پر لکھا کہ مفتاح میاں خوشی ہے آپ نے کامیاب پاکستان پروگرام کو سراہا، براوو پی ٹی آئی، انہوں نے کہا کہ مارچ میں 7.5 بلین روپے کا قرضہ دیا،آنے والے مہینوں میں قرض میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
سابق وزیر خزانہ نے موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے گزارش کی کہ پاکستان کےغریب عوام کیلئے اس پروگرام کو جاری رکھیں اور آگے بڑھائیں۔
https://www.siasat.pk/forums/threads/%D9%85%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%AD-%D8%A7%D8%B3%D9%85%D8%A7%D8%B9%DB%8C%D9%84-%D8%B9%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%A7%D8%A8-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1%D9%88%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%AA%D8%B1%D9%81.824808/?fbclid=IwAR0wU0dsMZVHDSRH8IxqcZQ_SlKWOed0zL1FekkEFRW_-rxAtKW0Ktcj6-c
قرض اور ادائیگیاں
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109249761&Issue=NP_PEW&Date=20220515
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109249680&Issue=NP_PEW&Date=20220515
ترسیلات زر
ملازمین مستقلی
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109247828&Issue=NP_PEW&Date=20220514
اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے کے چنگل سے نکلیں گے تو ہی ڈالر نیچے آئے گا۔
مفتاح اسماعیل نے بیان میں کہا کہ ڈالر کی پرواز اور مہنگائی میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے اور پھر اس کی خلاف ورزی کے اثرات ہیں، عمران خان نے جو معاہدے کئے ہیں، ان کے چنگل اور دلدل سے نکلیں گے تو ڈالر نیچے آئے گا اور اسٹاک ایکسچینج پھر اوپر جائے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان معیشت کو جس نہج پر چھوڑ کر گئے ہیں، اسے واپس لانا آسان کام نہیں، لیکن انشاءاللہ تعالیٰ ہم اسے واپس ضرور لے کر آئیں گے، پٹرول پر سبسڈی نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو شدید مالی دباؤ سے دوچار کیا، عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت خرید اور پاکستان میں قیمت فروخت کے درمیان فرق سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہینے تقریبا 120 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ تھا جو سویلین حکومت چلانے کے خرچ سے تین گنا زیادہ ہے، اتنا بڑا خسارہ کوئی بھی حکومت برداشت نہیں کرسکتی، اسی وجہ سے تمام مارکیٹوں میں ہلچل ہوئی اور مہنگائی پھیل رہی ہے، حکومت کے پاس پیسے نہ ہوں اور وہ پھر بھی سبسڈی دے تو مزید قرض لینا پڑتا ہے، اس وجہ سے شرح سود میں اضافے کے ساتھ روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا قرض لیا، 71 سال میں پاکستان نے جتنا مجموعی قرض لیا، عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں اس کا 80 فیصد قرض لیا، انہوں نے ساڑھے تین سال میں 20 ہزار ارب روپے قرض لیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کی حکومت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہوئی، عمران خان 10.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر گئے ہیں، جو صرف 45 دن کی امپورٹس کے مساوی ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ صورتحال خطرناک ہے، کم از کم دو گنا ہونے چاہئیں، غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال نے پاکستان کے معاشی دباؤ کو بڑھایا ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے کئے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی جسے ہمیں دوبارہ بحال کرنا پڑا، عمران خان نے چین سعودی عرب سمیت تمام ممالک سے پاکستان کے تعلقات میں مسائل پیدا کئے جن پر اب ہم نے قابو پالیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جواب دے کہ 115 سے ڈالر 189 پر کیوں لے کر گیا؟، جب ہم آئے تھے تو ڈالر 189 پر تھا، شہباز شریف کے آنے کے بعد ڈالر نیچے آیا تھا، اسٹاک ایکسچینج کو شہباز شریف پر اعتماد تھا، اسی لئے 1700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، نوازشریف دور میں ہم ترقی کی شرح 5.8 فیصد اور مہنگائی کم ترین 3.4 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے، چار سال کی لوٹ مار، نالائقی، نااہلی کارٹلز اور مافیاز کی حکمرانی کی وجہ سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، عمران خان کو ملک و قوم کے خلاف اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا، ان شاءاللہ، ہم اس دلدل سے بھی نکلیں گے اور اسٹاک ایکسچینج پھر اوپر جائے گی۔
https://www.express.pk/story/2321674/6/
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں مندی
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/05/14052022/P3-Lhr-001.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/05/14052022/P6-Lhr-022.jpg
صعنتی پیداوار میں 10٪ اضافہ
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-05-14&edition=KCH&id=6075637_68841670
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے ذمے عالمی اداروں کے 598 ارب روپے واجب الادا ہیں۔
خیبرپختون خوا اسمبلی میں گزشتہ سال کے دوران حاصل کیے گئے قرض سے متعلق دستاویزات پیش کردی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت نے گزشتہ 4 سال کے دوران 598 ارب روپے کا قرض لیا۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ 30 جون 2021ء تک لیا گیا قرض 294 ارب روپے ہے جبکہ 235 ارب روپے کے مزید قرضے کی بات ہوچکی ہے۔
سب سے زیادہ قرض 120 ارب روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں لیا گیا جبکہ معاشی ترقی کے لئے54ارب، توانائی کے منصوبوں کے لئے 23 ارب اورتعلیم کے لئے 10 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔
کے پی حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک،انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایجنسی سمیت مختلف عالمی اداروں سے قرض لیا۔
صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ قرض لینا کوئی بری بات نہیں۔حکومت نے عالمی اداروں سے قرضہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے لیا اوران قرضوں سے ڈیم اور موٹروے بنایا۔
https://www.express.pk/story/2321610/1/
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ،امریکی خام تیل 107.3ڈالر فی بیرل ہو گیا
May 13, 2022 | 09:43:AM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ، امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.06فیصد اضافہ ،امریکی خام تیل 107.3ڈالر فی بیرل ہو گیا ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے ، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.24فیصد اضافہ ہو اہے جبکہ امریکی خام تیل میں 1.06فیصد اضافہ ہواہے ۔برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 108.8ڈالر اورامریکی خام تیل کی قیمت 107.3ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/13-May-2022/1437923?fbclid=IwAR3CO4ERt-pdqU7n3IrSxY39slicXV0wWGDkIgsuWC_0QavDDmYDpD8hnyM
پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی تیار کردہ گاڑی برآمد کر کے اہم سنگ میل عبور کرلیا
May 13, 2022 | 18:21:PM

سورس: Facebook/changanPakistan
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اب تک بیرونی دنیا سے گاڑیاں درآمد کرنے والا ملک ہی تھا تاہم پاکستان نے اپنی تاریخ کی پہلی گاڑی برآمد کرکے ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کی مقامی سطح پر اسمبل کی گئی گاڑی تھی جسے آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2021-26ءکے تحت برآمد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اوشن ایک 7ہی پاکستان کی وہ پہلی گاڑی ہے جو گلوبل آر ایچ ڈی پریمیئر کے ذریعے مارچ 2022ءمیں متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ گاڑی چین کی معاونت سے 13ماہ کی ریکارڈ مدت میں تیار کی گئی۔ ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کا یہ اسمبلی یونٹ میں سالانہ 50ہزار گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کی طرف سے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے گاڑی برآمد کرنے کے متعلق بتایا گیا ہے تاہم اس پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ گاڑی برآمد کرکے کس ملک بھجوائی گئی ہے؟
https://dailypakistan.com.pk/13-May-2022/1438007?fbclid=IwAR2fGqF8QoOQnVE3RadtwunE-Tgyt_U1v_w13oQ3jCiew1drXaE1K90wDOw
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-05-11&edition=KCH&id=6071939_92829194
کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے پُرتشدد مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے اپنی مسلح فورسز کو ملک میں فسادات کو روکنے کے لیے پرتشدد مظاہرین کو گولی مارنے کے احکامات دے دیے ہیں۔
وزارت دفاع کے ترجمان نالن ہیراتھ نے کہا کہ فورسز کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے یا عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص پر گولی چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سے قبل 10 مئی کو سری لنکا نے فوج اور پولیس کو بغیر وارنٹ کے لوگوں کو حراست میں لینے کے لیے ہنگامی اختیارات بھی دیے تھے جبکہ ایک دن قبل ملک بھر میں متعدد جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سری لنکا تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ ہزاروں مظاہرین نے حکومتی شخصیات پر حملہ کرنے کے لیے کرفیو کی خلاف ورزی کی جبکہ حکمران جماعت کے قانون سازوں اور سیاست دانوں کے گھروں اور کاروباروں کو نذرِ آتش بھی کیا۔
https://www.express.pk/story/2320621/10/
بھارتی روپے کی قدر میں بڑی کمی، ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا
May 10, 2022 | 00:29:AM

سورس: Pixabay
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں 52 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 52 پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 77 روپے 17 پیسے تھی جو کاروبار کے اختتام تک 52 پیسے بڑھ کر 77 روپے 42 پیسے ہوگئی جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی بھارتی روپے کی قدر میں 55 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/10-May-2022/1436283?fbclid=IwAR2KdLN1ikXZk048zdesGl7iiFZk8EQceunfiJLke8femISfM-Ytp3S622U
کولمبو: سری لنکا میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے کے خوف سے حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں اور اس دوران مشتعل مظاہرین نے حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی کی کار کو گھیرے میں لے لیا۔
رکن اسمبلی نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس سے تلخ کلامی بڑھ گئی جس پر رکن اسمبلی نے براہ راست مظاہرین پر گولیاں برسادیں جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اس کے بعد رکن اسمبلی نے ایک عمارت میں پناہ لے لی تاہم وہاں بھی سیکڑوں مشتعل مظاہرین لوہے کی راڈیں، ڈنڈے اور چاقو تھامے پہنچ گئے اور عمارت کا محاصرہ کرلیا۔
رکن اسمبلی نے خوف زدہ ہوکر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
https://www.express.pk/story/2320200/10/
کولمبو: سری لنکا میں جاری پرتشدد ہنگاموں میں 5 افراد ہلاک اور190 زخمی ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش کردیا۔ہنگاموں کو روکنے کے لئے ملک بھرمیں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سنگین معاشی بحران پرحکومت کیخلاف احتجاج وزیراعظم راجا پاکسے کے استعفے کے بعد بھی جاری ہے۔ سابق وزیراعظم کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور190 زخمی ہوگئے۔
مشتعل مظاہرین نےکرونیگالا شہر میں راجا پاکسےکا آبائی گھر نذر آتش کردیا ۔ کولمبو کے نواحی علاقے میں سابق وزیر اور حکومتی جماعت کے 2 اراکین پارلمینٹ کے گھر جلادیے گئے۔
مظاہرین مستعفی وزیراعظم راجا پاکسےکے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے بھی استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اوران کے دفتر کے باہر ایک ماہ سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
سری لنکا بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔ حکومت کے پاس تیل کی درآمدکے لیے غیر ملکی کرنسی کی قلت ہے اور تیل کی کمی کے باعث بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے۔ شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔
https://www.express.pk/story/2320309/10/
سری لنکا میں مالیاتی بحران شدت اختیار کر گیا ،آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج پر ملاقات سوموار کو ہو گی
May 07, 2022 | 09:56:AM

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا میں مالیاتی بحران شدت اختیار کر گیا ہےجس کے باعث 5ہفتوں کے دوران دوسری بار ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے،انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )اور سری لنکن حکام کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر سوموارکو ورچوئل ملاقات ہوگی ۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق صدراتی آفس سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذسیکیورٹی اور امن عامہ کے قیام کیلئے کیا گیا ہے۔سری لنکن وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 50 ملین ڈالر سے کم رہ گئے ہیں ،آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج پر ورچوئل ملاقات سوموار کے روز ہو گی۔
https://dailypakistan.com.pk/07-May-2022/1435401?fbclid=IwAR2bvlB5dOkJrrTJoVBQFamxQKRP5sw0peMLrIxMQ3z75OEXUfNTppLAzjk
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109227953&Issue=NP_PEW&Date=20220507
کھاد پر پابندی، سری لنکا کو بڑا جھٹکا لگ گیا
May 04, 2022 | 20:47:PM

سورس: stockvault
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) دیوالیہ پن کا شکار ملک سری لنکا کی چائے کی برآمدات 23 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ ملک میں کھاد کی کمی اور یوکرین جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق چائے سری لنکا کی بڑی برآمدات میں سے ایک ہے اور اس کے ذریعے ملک کو سالانہ 1.3 ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے لیکن گزشتہ سال کھاد پر عائد ہونے والی پابندی کے باعث چائے کی پیداوار انتہائی کم ہوئی ہے۔ نومبر 2021 سے فروری 2022 کے دوران چائے کی پیداوار میں 18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کسٹم ڈیٹا کے مطابق 2022کی پہلی سہ ماہی میں چائے کی برآمدات 69.8 ملین کلوگرام سے کم ہو کر 63.7 ملین کلوگرام رہ گئیں۔ یہ سنہ 1999 کی پہلی سہ ماہی کے بعد چائے کی برآمد کی کم ترین سطح ہے۔
چائے کی بروکرنگ فرم ایشیا سیاکا نے چائے کی پیداوار میں کمی کا الزام ایگرو کیمیکل کی پابندی کو دیا ہے۔ یہ پابندی حکومت نے یہ کہہ کر عائد کی تھی کہ سری لنکا میں خوراک 100 فیصد آرگینک طریقے سے اگائی جائے گی۔
https://dailypakistan.com.pk/04-May-2022/1434619?fbclid=IwAR3zldsAkiQfpmZKj1QTttbvPN1cKoYcJ-i4bkumoDn6uf5PwNX_GJ_uuDc
مہنگائی کی لہر 2024 تک برقرار
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-05-03&edition=KCH&id=6061989_62608682
پی ایس او منافع میں
زیرخزانہ مفتاح اسماعیل عمران حکومت کے ٹیکس کلیکشن اقدامات کے گن گانے لگے

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل عمران خان کی سابقہ حکومت کے دوران ٹیکس کلیکشن سے متعلق اقدامات کے گن گانے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وفاقی بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عمران خان کی حکومت میں ٹیکس کلیکشن کیلئے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے اب تک5ہزار122ارب روپے سے زائد کا ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے ، یہ ٹیکس کلیکشن میں 28اعشاریہ7 فیصد کی بہتری ہے،گزشتہ مالی سال میں اپریل تک 393ہزار981ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں جولائی 2021 سے اپریل 2022 تک264 ارب روپے ریفنڈ کیے گئے ، رواں برس اس شرح میں 30اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا ہے گزشہ سال 203 ارب روپے ریفنڈ کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن میں اضافے کی بڑی وجہ درآمدات میں اضافہ ہے، امپورٹس اسٹیج پر سیلز ٹیکس 58 فیصد بہتر ہوئی ہے جبکہ مقامی مصنوعات پر 2 فیصد کم ہوئی ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیم قوم کی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، میرا یقین ہے کہ درست پالیسیوں کے ذریعے یہ ٹیم مزید بہتر کارکردگی کا مظاہر کرسکتی ہے ۔
مفتاح اسماعیل کی جانب سے ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ"اگر ایف بی آر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اس کے چیئرمین کو نہیں ہٹانا چاہیے تھا"۔
https://www.siasat.pk/forums/threads/%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1%D8%AE%D8%B2%D8%A7%D9%86%DB%81-%D9%85%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%AD-%D8%A7%D8%B3%D9%85%D8%A7%D8%B9%DB%8C%D9%84-%D8%B9%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%B9%DB%8C%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D8%B4%D9%86-%D8%A7%D9%82%D8%AF%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%DA%AF%D9%86-%DA%AF%D8%A7%D9%86%DB%92-%D9%84%DA%AF%DB%92.823317/?fbclid=IwAR18IUYIFmPv8xE9TSYnUSWp00xPCfe3658q_1S2FSSo-0Ez-L_f7f12TOg
خوردنی تیل کی قیمت
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/05/01052022/P6-LHR-021.jpg
عالمی منڈی میں 1 سال میں خام تیل 77٪ مہنگا، پاکستان میں 33٪ مہنگا
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22کے پہلے دس ماہ(جولائی تا اپریل) میں حاصل کردہ عبوری ٹیکس وصولیاں 4858 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں مالی سال 2021-22کے پہلے دس ماہ کا ہدف 4 ہزار 134 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آرنے 724 ارب زیادہ جمع کیے جبکہ اپریل 2022میں ایف بی آر نے 480 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کیں جو کہ اپریل کیلئے مقرر کردہ 485 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 5 ارب روپے کم ہے۔
تاہم ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعداد و شمار موصول ہونے پر اپریل کی ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ ہوگا اور امکان ہے کہ اپریل کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف بھی حاصل ہوجائے گا۔
https://www.express.pk/story/2317225/6/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/04/29042022/P6-Lhr-033.jpg
نیشنل بنک کو منافع
خیبر پختونخواہ کا مالی خسارہ ختم
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109211311&Issue=NP_PEW&Date=20220428
اسلام آباد: عالمی بینک نے کہاہے کہ سخت زری اقدامات اورمضبوط افراط زرکی وجہ سے رواں مالی سال میں2021-22 مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) میں نمو4.3فیصدجبکہ آئندہ مالی سال 2022-23میں 4فیصد اورمالی سال 2023-24میں 4.2 فیصدتک رہنے کاامکان ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل کوآگے بڑھانے پرزوردیاگیاہے،ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجہ میں نہ صرف محصولات میں اضافہ ہوگابلکہ برآمدی مسابقت بھی بڑھے گی۔
محصولات اور برآمدی مسابقت میں اضافہ سے کلی معیشت کے طویل المعیاد استحکام اوراقتصادی ترقی کوفروغ دیا جاسکتاہے، رپورٹ میں بڑی صنعتوں اورزرعی پیداوار میں اضافہ کا ذکر بھی کیاگیاہے۔
بتایا گیاہے کہ دسمبرسے یوریا کی کھپت کم ہوگئی ہے،جس سے گندم کی پیداوارپرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اسی طرح کاٹن کی پیداوارکا10.5 ملین گانٹھوں کاہدف کوپوراکرنا بھی مشکل ہوگا۔گزشتہ سال جولائی سے لیکراب تک معاشی سرگرمیاں سرعت رفتارہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہواہے جبکہ حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں اضافہ ہواہے جس سے بیرونی پائیداریت کیلئے خدشات اورپاکستانی کرنسی پردباؤمیں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق افراط زرمیں 10.7 فیصدکی شرح سے اوسط اضافہ کاتخمینہ ہے۔ ترقیاتی اخراجات اوربجلی وگیس پرسبسڈیزکی وجہ سے جاری مالی سال میں جی ڈی پی کے تناسب سے مالیاتی خسارہ 6.3 فیصد تک رہنے کاامکان ہے تاہم محصولات میں اضافہ اورجنرل سیلزٹیکس کوہم آہنگ کرانے سے اس میں بتدریج کمی آسکتی ہے۔
https://www.express.pk/story/2315185/6/
پاکستان کے قرضے
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-04-28&edition=KCH&id=6056504_49144966

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109208951&Issue=NP_PEW&Date=20220427
سری لنکا معاشی بحران


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109208967&Issue=NP_PEW&Date=20220427
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-04-27&edition=KCH&id=6054751_27270543
No comments:
Post a Comment